( آئی پی سی نیوز ) اسلامی تبلیغاتی مرکز گلتری قم کے انتکابات 20 مارچ 2018 کو ہوئے ۔جس کے نتیجے مین جناب شیخ محمد جان حیدری ایک سال کے لے  شعبہ قم کے صدر منتخب ہوئے ۔

انہوں نے اپنے صدارتی پیغام میں اخلاص کیساتھ دینی خدمت کو کامیابی کا راز قرارد دیا 

پیغام کامتن

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

برادران آئی پی سی قم کے نام

سلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ماہ پر نور وبرکت ماہ رجب کی پہلی شب جمعہ لیلۃ الرغائب کہلاتی ہے۔جوانسانی زندگی میں ایک خاص مقام رکھتی ہے۔لہذااسکے اعمال و وظائف سے استفادہ ہماری زندگی میں بہترین تبدیلی لاسکتی ہے۔

میں، عبد عاصی تمام برادران آئی پی سی قم کا اس ذمہ داری کی ادائیگی میں اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

گرچہ میں ذھنی طور پر باالکل اسی ذمہ داری کے حوالے سے آمادہ نہیں تھا۔پر آپ برادران کے اعتماد پر مکمل پورا اترنے کی ممکنہ کوشش کروں گا۔

بشرطھا، وشروطھا،

آپ کاتعاون

آپکی حوصلہ افزائی۔

آپکی بروقت مثبت، وتعمیری تنقید،

اور ہرفرد اس سسٹم کواپنادینی، علاقائی، اور دین کی خدمت کا مقدس وسیلہ سمجھے،

تو پھر میں آپ کے ایک بھائی، اور خادم ہونے کے اعتبار سے آپ کے توقعات سے بڑھ کر کام کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔انشاءاللہ۔