آی پی سی گلتری شعبہ قم کے نایب صدر اور رابطہ سکریٹری علی محمد جوادی نے جناب محمد یونس حیدری کو ایک سال کیلےآی پی سی گلتری کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے انتخاب کو درست اور احسن قرار د یا ہے۔ انہوں نے امید ظاہرکی ہے که آی پی سی کے پہلے مرکزی صدر محمد یونس حیدری کے تنظیمی تجربات اور خداداد صلاحیتیں تنظیمی امور کو بہتر انداز سے چلانے میں مددگار ثابت ہونگے۔ انہوں نے ساتھ ساتھ اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ تمام تنظیمی علماء نئے صدر کی زیر نگرانی تنظیمی امور کو منظم طریقے سے چلانے، قوم و ملت اور اسلام و مسلمین کی خدمت سے دریغ نہیں کرینگے۔ ساتھ ہی انہوں نے تینوں شعبوں{ قم،نجف،پاکستان} کے برادران کا انتخابات کے دوران باہمی ہمدلی، ہماہنگی اور اتحاد کےمظاہرے کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ رمز ہم دلی اور اتحاد ہی ہے جو قوموں اور ملتوں کی فکری حیات کو جلا بخشنے، ترقی کے راستے پر گامزن رہنے اور ھدف تک پہنچنے میں نسخہ اکسیر کا کام انجام دیتی ہے۔ آخر میں انہوں نے انتخابات میں بھرپور شرکت کرنے پر تینوں شعبوں کے تمام علماء کاشکریہ ادا کیا۔

آیی پی سی گلتری کے مرکزی صدر کے انتخاب کے لئے 31 مارچ 2011 بروز جمعرات کو الیکشن ہوگا۔ نجف اشرف، قم المقدس اور پاکستان میں موجود آیی پی سی گلتری کے اعضاء منتخب افراد میں سے کسی کو بھی ووٹ دے سکتے ہیں۔ الیکشن میں بطور امیدوار شرکت کرنے کے لئے رسائل مکاسب یا درس خارج کی حد تک علمی قابلیت کی شرط رکھی گئی ہے۔ مقررہ معیار پر اترنے والے طالب علموں کی فہرست درج ذیل ہے۔
حوزہ علمیہ نجف اشرف:
1۔ محمد شریف جوادی

2. شکور علی حافظی

3. ذاکر واعظی

4. محمد الیاس حیدری

5. محمد شریف مطھری

حوزہ علمیہ قم المقدس:
6۔ رجب علی ترابی

7۔ علی محمد جوادی

8۔ محمد یونس حیدری

مدارس علمیہ پاکستان:
9۔ محمد حسین شریفی [ جامعۃ الکوثر اسلام آباد]

10۔ ولایت علی ناصری [جامعۃ المنتظر لاہور]

11۔ اکبر حسین مخلصی [جامعۃ البعثت فیصل آباد]

نوٹ 1: الیکشن سے مربوط معلومات حاصل کرنے کے لئے  این آدرس ایمیل توسط spambots حفاظت می شود. برای دیدن شما نیاز به جاوا اسکریپت دارید  پر ایمیل کے ذریعے رابطہ کریں۔

نوٹ 2۔ ہر شعبے کے مسول انتخابات سے گزارش ہے کہ درج ذیل فارم کی بہ تعداد اعضاء فوٹو کاپی بنا کر اعضاء میں تقسیم کریں۔

نوٹ 3۔ شمارش آراء کے بعد نتیجے کی ایک ایک کاپی بذریعہ ایمیل این آدرس ایمیل توسط spambots حفاظت می شود. برای دیدن شما نیاز به جاوا اسکریپت دارید  کے علاوہ ھر شعبے کے مسول انتخابات کی ایمیل ایڈرس پر ارسال کریں۔

نوٹ 4۔ ہر شعبہ [نجف، قم، پاکستان] بروز بدھ تک مسول انتخابات کا انتخاب کر کے اس کا ایمیل ایڈرس اور موبایل نمبر این آدرس ایمیل توسط spambots حفاظت می شود. برای دیدن شما نیاز به جاوا اسکریپت دارید پر ارسال کریں۔

آئی پی سی گلتری کے مرکزی صدر کے انتخاب کے لئے جلد الیکشن کیا جائے گا. مرکزی صدر